پپناکھہ میں موٹرسائیکل سواروں کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ ‘ گیٹ چھلنی

پپناکھہ میں موٹرسائیکل سواروں کی  گھر پر اندھا دھند فائرنگ ‘ گیٹ چھلنی

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )پپناکھہ میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی شہری کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ ،گیٹ چھلنی کر دیا۔

 تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے پپناکھہ کے رہائشی شوکت رحمانی کے گھر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ،ملزم ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے تاحال ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں