پھالیہ سے منشیات فروش گرفتار
پھالیہ (نامہ نگار )تھانہ پاہڑانوالی پولیس نے ایس ایچ او ظفر اقبال رانجھا کی قیادت میں منشیات فروش گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔