رائس ملز اور شادی ہال کے ٹرانسفارمرز سے تانبے کے کو ائل چوری
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ تلونڈی موسیٰ خان میں رائس ملز اور شادی ہال کے دونوں ٹرانسفارمرز سے تانبے کی کو ائلیں چوری ہو گئیں،شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔
قمر حسین نے پسرور روڈ تلونڈی موسیٰ خان میں رائس ملز اور ظہور مارکیٹ بنا رکھی ہے جہاں 100 کے وی اے اور 50کے وی اے کے ٹرانسفارمرز نصب ہیں ،نامعلوم افراد رات کے اندھیرے میں دونوں ٹرانسفارمرز کا کاپر نکال کر لے گئے ۔