سیالکوٹ:وکلا میں بار ووکیشنل سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی نے کہا ہے کہ آئین ہماری بنیاد ہے سب سے پہلے ہمیں آئین کے ساتھ کھڑا ہوناچاہے۔۔۔
موجود ہ حالات میں آئین کو پیچھے کرکے سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے ،آنے والے وکلا کو چاہیے کہ آگے بڑھنے اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں، شارٹ کٹ سے کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ووکیشنل سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری شہباز شمس، ممبر پنجاب بار کونسل حسن سرفراز بھلی ،فاروق اقبال ،عبدالغفار نیازی نے بھی خطاب کیا۔