ملکوال :ناصر اقبال بوسال کا ملک مطلوب کی وفات پر اظہار تعزیت
ملکوال (نمائندہ دنیا )حاجی ملک مطلوب مرحوم (سابق جنرل کونسلر) کی دعائے مغفرت کیلئے اعوان ہاؤس ملکوال میں مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات کی آمد اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔
اس موقع پر اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ ناصر اقبال بوسال (ایم این اے )، چودھری ہادی بوسال، زاہد محمود سنی، راؤ محمد طارق، نجم الحسن گوندل، راؤ مکرم علی خان، خرم شہزاد بھلر سمیت دیگر معززین نے اعوان ہاؤس میں فاتحہ خوانی کی۔