ڈپٹی کمشنرکی چلڈرن ہسپتال میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنرکی چلڈرن ہسپتال میں صفائی  کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی ، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔، صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور طبی عملے کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں