سیالکوٹ :معرکہ حق کے سلسلے میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت کی زیر قیادت معرکہ حق کے سلسلے میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں طلبہ، اساتذہ، مختلف سرکاری محکموں کے افسر وں و اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔