اندرون شہر سیوریج منصوبے پرکام تیز کرنے کا حکم

 اندرون شہر سیوریج منصوبے پرکام تیز کرنے کا حکم

میگا پراجیکٹ کا تعمیراتی کام تین شفٹوں میں کیا جا رہا:ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج منصوبے کے جاری تعمیراتی کام کو مقررہ مدت اور کوالٹی کے مطابق تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اندرون شہر عوام کی مشکلات ختم ہو سکیں۔حکومت پنجاب کے اس اہم عوامی فلاحی میگا پراجیکٹ کا تعمیراتی کام تین شفٹوں میں کیا جا رہا ہے او ر وہ خود روزانہ کی بنیاد پر اس منصوبے کی سائٹ وزٹ اور تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹ ونیکے چوک، علی پورروڈ، سیم نالہ روڈ، جیل روڈ کا دورہ کر تے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کے افسر وں اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تمام تر ہیوی مشینری کو استعمال میں لاتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ہر پوائنٹ پر مزدوروں اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کی تعداد میں اضافہ کر تے ہوئے تین شفٹوں میں کام کیا جائے اور بالخصوص اندرون شہر جاری تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ لوگوں کو در پیش مشکلات ختم ہو سکے ۔انکاکہنا تھا کہ عوام فلاحی بہبود،علاقائی تعمیرو ترقی اور نکاسی آب کیلئے جاری یہ منصوبہ آنے والے کئی سالوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا،تاہم اس منصوبے کے تعمیراتی کام سے عوام کو جو وقتی مشکلات درپیش ہیں۔ انتظامیہ ان سے ب آگاہ ہے اور آنے والے چند دنوں میں یہ مشکلات آسانی میں بدل جائینگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں