تتلے عالی :نکاح پر نکاح کر انے والے 9افراد کیخلاف مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )نکاح پر نکاح کر انے والے 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نواحی گاؤں مرالی والہ کے ہارون کا نکاح 14 فروری2024کو اپنے ہی گاؤں میں(م)نامی لڑکی سے ہواتھا ، بعدازاں لڑکی کا نکا ح دسمبر2025میں شیخوپورہ کر دیا گیا ،ہارون کی درخواست پر پولیس نے ناصر،عدیل،عرفان،شفیق سمیت9افراد کیخلاف مقدمہ ددرج کرلیا ۔