حافظ آباد:تھیلے سیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع
حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار )دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام تھیلے سیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے جلالپور بھٹیاں اور سکھیکی منڈی میں کیمپ لگائے گئے ۔
دعوتِ اسلامی کے ضلعی نگران مولانا وسیم عطاری، تحصیل نگران پنڈی بھٹیاں آصف عطاری سمیت دیگر ذمہ دار وں ، کارکنوں اور وابستہ 71 افراد نے خون کے عطیات د ئیے ۔