حافظ آباد:میجر ندیم عباس بھٹی شہید کی چھٹی برسی منائی گئی

حافظ آباد:میجر ندیم عباس بھٹی  شہید کی چھٹی برسی منائی گئی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کے بھتیجے اور پاک فوج کے غیور سپوت میجر ندیم عباس بھٹی شہید کی چھٹی برسی منائی گئی۔

 میجر ندیم عباس بھٹی نے 8 مئی 2020 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران دفاعِ وطن کرتے ہوئے 4 دیگر جوانوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ برسی کے موقع پر انکی روح کوایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،شہریوں نے قبر پر فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادریں چڑھا کر عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں