لالہ موسیٰ:پٹھان کمیونٹی کے مقتول صدر ظہیر خان سپرد خاک
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )گزشتہ روزقتل ہونے والے لالہ موسیٰ میں مقیم پٹھان کمیونٹی کے صدر اورتحصیل میں لنڈابازاروں کے سربراہ ظہیرخان کائرہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
،پولیس نے نے ظہیرخان کے بھتیجے نعمت خان کی مدعیت میں سلطان عزیزخان ،گل عزیزخان ،عثمان عزیز اور دونامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ،مقتول کی نمازجنازہ مقامی قبرستان میں اداکی گئی ،جنازہ میں سابق وفاقی وزیرقمرزمان کائرہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔