بین الاضلاعی مویشی چور گینگ رضوانو سرغنہ سمیت گرفتار
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بین الاضلاعی مویشی چور گینگ رضوانو کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزموں میں رضوان اکرم سکنہ واسو، محمد ارشد سکنہ ضلع لیہ اور محمد عابد سکنہ احسان پور ضلع کوٹ ادو شامل ہیں ،ملزم ضلع منڈی بہاؤالدین سے مویشی چوری کر کے ضلع لیہ اور کوٹ ادو میں فروخت کرتے تھے ۔ملزموں سے 12 مویشی بھی برآ مد کر لئے گئے ۔