کامونکے :بیکری کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے 2مزدور جھلس گئے

کامونکے :بیکری کے کچن میں  سلنڈر پھٹنے سے 2مزدور جھلس گئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )بیکری کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے 2مزدور بری طرح جھلس گئے جبکہ عمارت کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح جی ٹی روڈ پر قائم معروف بیکری کے کچن میں اشیائے خورونوش تیار کی جارہی تھیں کہ اچانک دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں فاروق آباد کا 16سالہ سفیان اور لیہ کا 17سالہ عبدالرحمن بری طرح جھلس گئے ۔ دھماکے سے بیکری کے شیشے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں