ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کامران عامر نے چارج سنبھال لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین  کامران عامر نے چارج سنبھال لیا

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کامران عامر خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر پولیس کے چا ق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، گلدستہ چڑھایا اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈی پی او لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ ہمارے لئے مشعلِ راہ رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں