سرائے عالمگیر:میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی اور اظہارِ یکجہتی ریلی
سرائے عالمگیر(نامہ نگار )معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب اور اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی۔
بلدیہ ہال جی ٹی روڈ سے شروع ہونے والی ریلی فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ایم این اے محمد الیاس چودھری، ایم پی اے راجہ اسلم، اے سی سعدیہ ڈوگر، سی او عظمت فرید وڑائچ اور سپر نٹنڈنٹ ثاقب الرحمن سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع کی ناقابلِ تسخیر قوت ہے۔ ، دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا۔