جلالپورجٹاں:سی سی ڈی کے شہید کانسٹیبل فیاض شاہ سپردخاک
جلالپورجٹاں (نامہ نگار )سی سی ڈی کے کانسٹیبل فیاض حسین شاہ شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن گجرات میں ادا کرنے کے بعد جسد خاکی کو جلالپور جٹاں لایا گیا۔
شہر کے مختلف چوکوں میں سول سوسائٹی ،تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا بعد ازاں انکی رہائش گاہ منتقل کیا گیا شہید کی نماز جنازہ شیخ فیض بخش قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں ڈی پی او اختر فاروق، سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن کے ایس ایس پی رضوان طارق، ڈی ایس پی سرکل جلالپورجٹاں رائے سرفراز یوسف بھی موجود تھے۔