لدھیوالہ وڑائچ میونسپل کمیٹی کی جانب سے معرکہ حق ریلی کا انعقاد
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ وڑائچ میونسپل کمیٹی کی جانب سے معرکہ حق ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سابق ایم پی اے پی پی 70 حاجی امان اللہ وڑائچ ، رانا ثاقب ممتاز ایڈووکیٹ ،سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، مقامی شہریوں اور میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بھائی چارے باہمی تعاون اور مثبت اقدار کے فروغ سے ہی مضبوط اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ،ریلی کے اختتام پر شرکا نے ملکی سلامتی ترقی اور استحکام کیلئے دعائیں کیں۔