نوشہرہ ورکاں:ماڈل بازار میں بجلی تنصیبات کی منتقلی کیلئے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول

نوشہرہ ورکاں:ماڈل بازار میں بجلی تنصیبات  کی منتقلی کیلئے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا )گیپکو نے کڑیال روڈ پر زیرِ تعمیر ماڈل بازار میں بجلی کی لائنوں کی ازسرِ نو ترتیب اور بہتری کے کام کے باعث مختلف علاقوں میں عارضی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔

ایکسین سلیمان انصاری کے مطابق گیپکو اتھارٹی کے جاری کردہ مراسلہ کے تحت 9، 12، 16، 19، 23 اور 30 مئی کو صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک نوشہرہ فیڈر، تھانہ روڈ فیڈر اور مسندہ فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں