پی ٹی آ ئی کے اسیر کارکنوں کے اہلخانہ میں عید کیلئے 50، 50 ہزار روپے تقسیم

 پی ٹی آ ئی کے اسیر کارکنوں کے اہلخانہ  میں عید کیلئے 50، 50 ہزار روپے تقسیم

راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے پی پی 59چودھری ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے گرفتار اورعدالت سے 5سال سزاپانے والے 11اسیر کارکن ہمارے ساتھی ہیں۔

 انکی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے ، اس سلسلے میں مرکزی دفتر میں عیدالاضحی کی خوشیوں میں شامل ہونے کیلئے انکے اہلخانہ میں 50,50ہزار روپے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر عمران بیگ ،چودھری استخار احمد ڈھانجہ بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں