پنڈی بھٹیاں :گداگری کے خاتمے کے حوالے سے آ گاہی سیمینار

پنڈی بھٹیاں :گداگری کے خاتمے  کے حوالے سے آ گاہی سیمینار

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار )محکمہ سوشل ویلفیئر اور مقامی رفاحی تنظیم فاطمتہ الزہرا ویمن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام گداگری کے خاتمہ کیلئے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اسد سلیم شیخ نے کہا کہ گداگری کے سدباب کیلئے ہر سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

گداگری ایک طبقہ نے پیشہ بنا رکھا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد کریم نے کہا کہ یہ سماجی ناسور ہے اور اسے اخلاقی اور سماجی کوششوں اور آگاہی کے ساتھ ساتھ قانونی اقدامات سے قابو کیا جا سکتا ہے جس کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا چا ہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں