گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عمیر شہید کے گیٹ پر طلبہ گروپوں میں جھگڑا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عمیر شہید کے گیٹ پر دو طلبہ گروپوں میں ہاتھا پائی۔
گزشتہ سہ پہر نویں جماعت کا امتحان دینے کے بعد طلبہ گروپ جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں سے تشدد کیا۔ جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کرنیوالے اساتذہ سے بھی طالبعلموں نے ہاتھا پائی کی۔ 15 پر اطلاع ملنے کے بعد سٹی پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث طلبہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ ہیڈ ماسٹر رانا وسیم کا کہنا ہے کہ جھگڑنے والے لڑکوں کا اُن کے ادارے سے تعلق نہیں بلکہ وہ کسی دوسرے سکول سے امتحان دینے آئے تھے ۔