ٹریکٹر ٹرالی نے ڈی ایس پی ڈسکہ کی گاڑی کو ٹکر ماردی
موترہ(نامہ نگار )تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی نے ڈی ایس پی ڈسکہ کی گاڑی کو ٹکر ماردی ، سوار محفوظ رہے ، حادثہ پٹڑی نہر بھروکے پرپیش آ یا، ٹریکٹر ڈرائیور وقاص فرار ہو گیا۔
حادثے میں گاڑی کی ونڈ سکرین، مڈگارڈ ، دروازے کو نقصان پہنچا ، ڈی ایس پی اور اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔