بلدیہ جلالپور جٹاں کے زیرِ اہتمام ریلی ،تاجروں و شہریوں کی شرکت
جلالپو ر جٹاں (نامہ نگار )معرکہ حق آپریشن بنیا ن مرصوص کی کامیا بی کی پہلی سالگرہ کے مو قع پر بلدیہ جلالپور جٹاں کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا
جس میں شہر بھر کی معروف سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیات سمیت سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں انجمن تاجران کے صدر شفیق مغل، سیکرٹری جنرل ظہیر احمد میر، سابق کونسلر نوید بٹ ،امتیاز طاہر گڈو، ملک امتیاز احمد ،شیخ مبشر ،سید شہزاد احمد اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔