ایڈووکیٹ یاسر اقبال اور ماسٹر انصر کیخلاف نا زیبا ریمارکس پر راشد اقبال کی معذرت

ایڈووکیٹ یاسر اقبال اور ماسٹر  انصر کیخلاف نا زیبا ریمارکس  پر راشد اقبال کی معذرت

گلیانہ (نامہ نگار)سوشل میڈیا پر ملکہ کے معروف قانون دان یاسر اقبال اور ماسٹرمحمدانصر کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والے راشد اقبال سکنہ ملکہ کے خلاف تھانہ گلیانہ میں مقدمہ درج کر ایا گیا۔

 یاسر اقبال کی طرف سے قانونی چارہ جوئی کے بعد راشد اقبال نے وڈیروں سے معاملہ کو سلجھانے کی استدعا کی جس پر حال ہی میں دورہ امریکہ سے واپس آئے سابق چیئرمین یوسی ملکہ حاجی اقبال اعوان نے اپنی رہائش گاہ پر اکٹھ کیا جس میں راشد اقبال نے یاسر اقبال و ماسٹر انصر سے معذرت کی جس پر اقبال اعوان نے فریقین کے مابین معاملہ کو خوش اسلوبی سے رفع کر ایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں