میگا ترقیاتی منصوبوں سے عوامی مسائل میں کمی آ ئیگی :شاہد عثمان ابراہیم

 میگا ترقیاتی منصوبوں سے عوامی مسائل  میں کمی آ ئیگی :شاہد عثمان ابراہیم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم نے کہا کہ حکومت نے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا تحفہ گوجرانولہ کو دے کر عوام کے دل جیت لئے ، ماضی میں گوجرانولہ سمیت صوبہ بھر کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا بڑے پیمانے پر میگا ترقیاتی منصوبوں کا کھال بچھایا جارہا ہے۔

 جس سے عوامی مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں سانسی روڈ کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر نگرانی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی سیاست دفن ہوچکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں