لدھیوالہ وڑائچ:گلی میں کھیلنے والی بچی سے اغواکے بعد زیادتی ،ملزم فرار

لدھیوالہ وڑائچ:گلی میں کھیلنے والی بچی  سے اغواکے بعد زیادتی ،ملزم فرار

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )محلہ شکور والا میں 5سالہ بچی درندگی کا نشانہ بن گئی گلی کھیلتے ہوئے اوباش ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ شکور والا کے رہائشی محنت کش تہذیب کی بیٹی(ع) گلی میں کھیل رہی تھی کہ محلے کا 17سالہ فیضان چیز دلانے کے بہانے ساتھ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا ۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں