ناقص کارکر دگی پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ ورکاں ابوبکر تبدیل

ناقص کارکر دگی پر اسسٹنٹ  فوڈ کنٹرولر نوشہرہ ورکاں ابوبکر تبدیل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ ورکاں ابوبکر کو فوری تبدیل کر کے گوجرانوالہ تعینات کر دیا جس کی وجہ ناقص کارکردگی بتائی جاتی ہے۔

 محکمہ خوراک نے تحصیل نوشہرہ سے گندم کی خریداری کا ہدف 2 لاکھ 40 ہزار تھیلے مقرر کیا تھا جبکہ اب تک صرف تقریباً 10 سے 15 ہزار تھیلے ہی خرید ہو سکے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں