سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی قیدیوں اور مریضوں سے ملاقاتیں

سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی  قیدیوں اور مریضوں سے ملاقاتیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)دوست محمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں فلاحی اداروں، شیلٹر ہومز۔۔۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایس او ایس ویلیج، جیل میں اسیر وں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں عید کی مبارکباد پہنچائی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ڈی پی او کیپٹن (ر)دوست محمد نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں خصوصاً بچوں میں مٹھائی تقسیم کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں