منڈیکی گورائیہ:عید کے ایام میں سوئی گیس بند رہنے سے مشکلات
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں عید کے ایام میں سوئی گیس بند رہنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا علاقہ بھرمیں عید کے دونوں ایام میں مختلف ٹائمنگ پر سوئی گیس بند رہی
جس کیو جہ سے خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گھروں میں گیس بندش کے باعث کھانے پکانے میں دشواری رہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ عید کے ایام میں گیس کی بندش کا نوٹس لیاجائے۔