جانوروں کی چربی پگھلا کر تیل تیار کرنے پر4افراد کیخلاف مقدمہ
موترہ(نامہ نگار )جانوروں کی چربی پگھلا کر تیل تیار کرنے پر4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
فوڈ سیفٹی آفیسر نے ٹیم کے ہمراہ تھانہ موترہ کے علاقہ نگوڑ میں فیٹ رینڈنگ یونٹ پر چھاپہ ماراتو عزیزاﷲ ’ارشاد’کاشف اور ارشاد جانوروں کی چربی پگھلاکر تیل تیار کررہے تھے جس کے شواہد بھی فوڈ سیفٹی آفیسر کو مل گئے ، ملزمان کے پاس کوئی لائسنس نہ تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔