علی پورچٹھہ :قبرستانوں میں فاتحہ خوانی،درود و سلام کی صدائیں

علی پورچٹھہ :قبرستانوں میں فاتحہ  خوانی،درود و سلام کی صدائیں

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )عیدالاضحیٰ پر قبرستانوں میں عقیدت و محبت کے مناظر، فاتحہ خوانی اور درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔

 شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی، گل فروشوں کی چاندی ہو گئی ۔ عید کی نماز کے فوراً بعد شہریوں نے مختلف قبرستانوں کا رخ کیا جہاں بوڑھے ، جوان، مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے ، قبروں کی صفائی، لپائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہری اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں میں مصروف رہے جبکہ اگربتیوں اور پھولوں کی خوشبو سے قبرستانوں کی فضا معطر ہو گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں