سمبڑیال:تیز رفتاری پر کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )کارانتہائی تیز رفتاری سے چلانے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
سیالکوٹ وزیرآباد روڈ فضل پورہ کے قریب عبدالرحمن انتہائی تیز رفتاری اورغفلت سے کار چلا کر شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال رہا تھا ،انتہائی تگ ودوکے بعد کار کو قابو کر کے ڈرائیور عبدالرحمن سکنہ فضل پورہ اوراسکے ہمراہ کار میں سوار علی حیدر کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ۔