گجرات میں اسلحہ کی نمائش بر داشت نہیں کی جائیگی :ڈی پی او

گجرات میں اسلحہ کی نمائش بر داشت نہیں کی جائیگی :ڈی پی او

کسی بھی علاقے میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

گجرات (سٹی رپورٹر )ڈی پی او اختر فاروق کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سنگین جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زمینوں پر ناجائز قبضہ سنگین جرم ہے لہٰذا کسی بھی علاقے میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے تمام افسر وں کو ہدایت کی کہ میرٹ، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے اصولوں کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ ضلع گجرات میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں