بے قابو بس 3موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ‘ایک جاں بحق

بے قابو بس 3موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ‘ایک جاں بحق

حادثہ نظام چک کے قریب پیش آ یا ،احمد موقع پر دم توڑ گیا، 3افراد شدید زخمی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)نظام چک کے قریب بس بے قابو ہو کر 3 موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور 3 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں وڈالہ سندھواں کا رہائشی 35 سالہ احمد شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نور، زینت اور حمزہ بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں