لوٹنے کے بعد ڈاکوئوں کی رکشہ ڈرائیور سے زیادتی

 لوٹنے کے بعد ڈاکوئوں کی رکشہ ڈرائیور سے زیادتی

محلہ قرآن محل میں سواریاں اتار کر واپس جاتے ڈرائیور کو ڈاکوئوں نے روک لیا پیسے کم نکلنے پر دونوں نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا ،مقدمہ درج کر لیا گیا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )مغل چک روڈ پر دو ڈاکوؤں نے سواریاں اتار کر واپس جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر روک کر موبائل فون اور رقم لوٹنے کے بعد ویرانے میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لدھیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ لوہیانوالہ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور 47سالہ (ع،ش)رات ایک بجے محلہ قرآن محل میں سواریاں اتار کر واپس جاتے ہوئے راستہ بھول کر مغل چک روڈ پر نکل گیا جہاں اسے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے 37 سو روپے ،موبائل فون لوٹ لیا ،پیسے کم نکلنے پر دونوں ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور کو ویرانے میں لیجا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ لدھیوالہ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں