پائپ لائن بچھانے کے باوجود قدرت آ باد گیس سے محروم
شکایات کے باوجود صورتحال جوں کی توں ،متاثرین کا اعلیٰ حکام سے اصلاح کا مطالبہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پانچ سال سے گیس پائپ لائن بچھانے کے باوجود اہل علاقہ سوئی گیس سے محروم،بار بار شکایات کرنے کے با وجود داد رسی نہ ہوسکی۔بستی قدرت آباد کے رہائشی سابق نائب ناظم فرخ ایوب ملک نے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کو دی گئی درخواست مین موقف اختیار کیا کہ 5سال سے وزیرآباد کے علاقہ بستی قدرت آباد میں سوئی گیس کی طرف سے لائن بچھائی گئی پائپ لائن دو انچ ہونے کی وجہ سے پریشر پہنچ نہیں پاتا جس کے باعث علاقہ میں آبادی ہونے کے باوجود تکنیکی وجوہات اور راستے میں دیگر ملحقہ علاقے لائنوں پر موجود ہونے کی وجہ سے بستی قدرت آباد تک گیس کی فراہمی ممکن نہیں کیونکہ جب تک چار انچ کی پائپ لائن نہیں ڈالی جاتی اور تکنیکی وجوہات کو درست نہ کیا جائے بستی قدرت آباد کو گیس کی فراہمی کسی طور ممکن نہیں۔ بار بار محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ افسر وں کو درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہ ہوسکی ۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سوئی گیس کے ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔