مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی :اقبال چٹھہ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار )سیاسی رہنما اقبال چٹھہ نے کینیڈا اور یورپ کے دورے سے وطن واپسی کے بعد صحافیوں سے اپنے ڈیرے منچر چٹھہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خور ونوش، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ عوام کو ریلیف دینے اور معاشی استحکام کیلئے عملی اور دیرپا پالیسیوں کی ضرورت ہے ۔