ن لیگ نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا:ڈاکٹر نثار چیمہ

ن لیگ نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا:ڈاکٹر نثار چیمہ

28سال قبل دھماکے کرکے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا :طلعت شوکت

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میاں نوازشریف اور ڈاکٹر قدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،28مئی کو میاں نواز شریف نے دھماکے کرکے ثابت کردیا کہ ہمیں کسی سے ڈرنا نہیں،یہ آفاقی اصول ہے کہ دنیا میں کسی بھی قوم کے مقام کا تعین اسکی خومختاری اور دفاعی صلاحیت کی بنیا دپر کیا جاتا ہے ،عزت ووقار کے ساتھ جینے کے لئے مستحکم اور مضبوط دفاع کا ہونا بنیادی شرط ہے ،ہمارے ازلی دشمن بھارت نے قیام پاکستان کو نہ صرف دل قبول نہیں کیا تھا بلکہ اسکے قیام کے فوراً بعد اسکے خاتمہ کی باتیں شروع کردیں اور باقاعدہ سازشوں کے جال بننا شروع کرد ئیے تھے ۔ ان خیالات کا اظہارسابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور سابق سابق ایم پی اے وضلعی صدر حلقہ خو اتین مسلم لیگ (ن)بیگم طلعت شوکت چیمہ نے اپنی رہائشگاہ پریوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،احمد حسن چیمہ، نعیم بٹ،محمد اشفاق احمد سلہریا مجددی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، 28سال قبل دشمن ملک بھارت کی دفاعی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا گیا تھا،28 مئی وہ دن ہے کہ جب پاکستان نے بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بلوچستان کے ضلع چاغی میں بھارت کے چھ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 7دھماکے کر کے خود کو عالم اسلامی کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کی حیثیت سے منوایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں