سیالکوٹ:قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکارو ں کو سزائیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس میں احتساب کا عمل جار‘ پولیس لائنز میں منعقدہ اردل روم میں محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کو سروس ضبطی،
سنشور اور دیگر محکمانہ سزائیں سنائیں جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس کے افسر وں و ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹ و کیش انعام بھی تقسیم کیے ۔