محنت کش کے گھر سے ہزاروں روپے اور موبائل چوری
کامونکے (نامہ نگار )چور محنت کش کے گھر سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چرا کر فرار ہوگئے ۔
گزشتہ رات فیصل ٹاؤن کے خلیل الرحمٰن کے گھر سے چور سترہ ہزار روپے اور موبائل فون لے گئے ۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔