گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نامعلوم شخص دم توڑ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چھ روز قبل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
چھ گاڑی نے امام صاحب روڈ پر سڑک پار کرنے والے شخص کو ٹکر ماری اور فرار ہو گیا زخمی کوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا تاحال جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت نہ ہو سکی۔