ڈاکٹر طیب چودھری کابیٹا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا)گلیانہ کے معروف طبیب ڈاکٹر طیب چودھری کا نوجوان بیٹا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔
زوہیب بھدرپل کے قریب کھڑاتھاکہ تیز ہوا کے باعث جھولتی ہوئی بجلی کی ہیوی وولٹیج تاریں ے سر سے ٹکرا گئیں اور وہ کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی خطرناک اور جھولتی ہوئی تاروں کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔