مجو چک میں بھوسے کو آگ لگنے سے دومویشی جھلس گئے
تتلے عالی(نامہ نگار)بھوسے کو آگ لگنے سے دومویشی جھلس گئے ۔نواحی گاؤں مجو چک کے زبیر یوسف خاں نے مال مویشیوں کیلئے ڈیرہ بنا رکھا ہے۔
گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ڈیرہ کے برآمدہ میں بھوسے کو آگ لگا دی اورفرار ہو گئے جس سے ایک گائے مکمل جھلس گئی جبکہ بھینس کی جلد بھی جل گئی۔ریکسیو1122اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا ۔