ایس پی صدر کامحرم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

 ایس پی صدر کامحرم کے  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)محرم کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس پی صدر گوجرانوالہ محمد خاں بھٹی نے ڈی ایس پی عنصر فاروق مان۔۔۔

 ایس ایچ او ریاض گوندل، سکیورٹی آفیسر قاسم جوئیہ، علی ترمذی اور دیگر امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں اور خان مسلمان میں اے کیٹیگری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جلوس کے راستوں، سی سی ٹی وی کوریج اور دیگر حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا گیا ایس پی نے کہا کہ محرم میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جلوسوں و مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔شہریوں مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں