مدرسہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، فرنیچر جل گیا

مدرسہ میں شارٹ سرکٹ سے  آگ بھڑک اٹھی، فرنیچر جل گیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)حافظ آباد کے ساگر روڈ پر مدرسہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

گذشتہ رات ساگر روڈ پر مدرسہ کے گراؤنڈ فلور کے کمرہ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں موجود قیمتی فرنیچر جل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم نے موقع پر پہنچ کرپیشہ فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا اور دیگرعمارات کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں