تین افراد سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی
کامونکے (نامہ نگار )پولیس نے تین افراد سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔
گزشتہ روز سٹی اور صدر پولیس نے دورانِ گشت حبیب پورہ کے قیصر سے ایک کلو چار سو چالیس گرام، توقیر ناصر سے دو کلو اور ٹبہ محمد نگر کے جہانگیر سے ایک کلو دو سو بیس گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔