ٹریکٹر ٹرالی کی بجلی کے کھمبے سے ٹکر ،ٹرانسفار مر جل گیا
راہوالی(نمائندہ دنیا )ٹریکٹر ٹرالی کی بجلی کے کھمبے سے ٹکر ،جس سے شارٹ سرکٹ ہونے پر 200KVA جنرل ڈیوٹی ٹرانسفار مر جل گیا جس سے محکمہ کو دو لاکھ پچیس ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔
ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور اصغر سہ پہر تین بجے ٹریکٹرٹرالی لیکر جارہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث گاؤں بلے والا میں مسجد لاثانی کے قریب نصب بجلی کھمبا سے ٹکرا گیا جس سے شارٹ سرکٹ ہونے پر ٹرانسفار مر جل گیا اور پورا علاقے کی بجلی بند ہو گئی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہوگیا ایس ڈی او سب ڈویژن کینٹ گیپکو مجاہد عباس کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔