لڑائی جھگڑے کے تین واقعات میں تشدد پرمقدمات درج
موترہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے تین واقعات میں خاوند کا بیوی جبکہ 9 افراد کا تین کزنوں اورنوجوان پرتشدد،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پہلے واقعہ میں تھانہ موترہ کے علاقہ آدم درازکے خالد نے پولیس کودرخواست دی کہ ملزم علی رضا’محسن ’خرم ’وارث’ساجد’بھالو’چاند ’حیدر او ر چار نامعلوم افراد نے اسکے بیٹوں کوتشددکانشانہ بنانا اس کا بھانجا چھڑوانے کیلئے آیاتواس کوبھی تشددکانشانہ بناڈالا دوسرے واقعہ میں ڈسکہ کے رمضان کی ہمشیرہ کواسکے خاوند زمان نے کلہاڑی کے وار کرکے شدیدزخمی کردیا تیسرے واقعہ میں ڈسکہ کے نوجوان عمر کو ملزمان احمد اور عبداﷲ نے بلیڈز اور قینچی کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا ۔