بھتیجے کیساتھ ملکر داماد کا اپنے سسر اور بیوی پر تشدد
راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)بھتیجے کیساتھ ملکر داماد کا اپنے سسر اور بیوی پر تشدد ، موبائل فون چھین کر گھر سے نکال دیا۔
مسلم ٹاؤن راہوالی کے خلیق الزماں نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی بیٹی زینب کی شادی عبدالرحمن سے ہوئی ہے گذشتہ روز رات 10بجے زینب کا فون آیا کہ میرا شوہر عبدالرحمن تشدد کررہا ہے جس پر بیٹی کے گھر پہنچا تو میرا داماد مجھے گالم گلوچ کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے لگا اور کہا کہ اپنی بیٹی کو لے جاؤ سجے گاڑی میں بٹھا کر لانے لگا تو داماد نے بھتیجے رضا کیساتھ ملکر بیٹی اور مجھ پر مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد کرکے زخمی کیا ، ملزموں نے بیٹی کا 38ہزار مالیتی موبائل بھی چھین لیا دونوں باپ بیٹی کو ہسپتال داخل کروادیا۔ میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔